مشرق وسطی

بحرینی رہنما شیخ علی سلمان کے مقدمے کی از سر نو سماعت 6 نومبر کو ہوگی

بحرین (مانیٹرنگ ڈیسک )بحرینی عدالت میں الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کے مقدمے کی از سر نو سماعت 6 نومبر ہوگی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے سربراہ شیخ علی سلمان کو سنائی گئی9سال قید کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالت مقدمے کی سماعت کرے گی اور ان کو دی جانے والی ماتحت عدالت کی سزا کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کے پہلووں اور شہادتوں کے بارے از سر نوجائزہ لیا جا ئے گا۔ مقدمے کی دوبارہ سماعت کی عدالت جج ابراہیم آل زید اور جج یوسف بدالدین پر مشتمل ہو گی۔
قبل ازیں اپیل کے دوران اعلیٰ اپیل عدالت نے اپوزیشن رہنما اور الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کے خلاف 9 سال قید کی سزا کے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوئے ان کو دی جانے والی سزا اور مقدمے کی از سر نو سماعت کا حکم جاری کیا تھا۔ اعلیٰ اپیل عدالت نے17اکتوبر2016کو اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ ماتحت عدالت کے فیصلے میں یہ نہیں بتا یا گیا کہ استغاثہ کی جانب سے بطور شہادت پیش کی جانے والی ویڈیو سے عدالت نے سننے کے بعد کس نتیجے پر پہنچی ہے اور اس ویڈیو کے ذریعے کیا جرم ثابت ہوسکا ہے جس کی بنا پر عدالت نے اسے درست تسلیم کرتے ہوئے اس سزا کی منظوری دے دی۔ اگر ویڈیو میں جرم کا ارتکاب واضح نہیں ہو سکا تو پھر کیسے اس ثبوت کی بنا پر ایک شخص کو مجرم تصور کیا جا سکتا ہے لہذا مقدمے کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button