پاکستانی شیعہ خبریں

القاعدہ کے دہشتگرد سمیت 6 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

شیعہ نیوز (کراچی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے القاعدہ کے دہشتگرد سمیت مزید 6 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں، جنہیں ملک کی مختلف جیلوں میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ کراچی جیل حکام نے صولت مرزا، محمد سعید، شفقت، ذوالفقار علی، بہرام خان، طلحہ حسن، شاہد حنیف اور خلیل احمد نامی 8 مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جیل انتظامیہ نے تحریری طور پر عدالتوں سے درخواست کی تھی کہ مجرمان کے بلیک وارنٹ جاری کئے جائیں تاکہ انہیں تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ جس پر عدالت نے 6 مجرمان ک ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیتھ وارنٹس کے تحت شفقت حسین اور بہرام خان کو 13 جنوری کو سینٹرل جیل کراچی، شاہد حنیف اور خلیل احمد کو سکھر، ذوالفقار علی کو 15 جنوری کو اڈیالہ جیل جبکہ محمد طلحہ کو 15 جنوری کو سکھر جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button