پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ،6افراد کے قتل کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال،تعلیمی ادارے بند

shiitenews shuterdownکوئٹہ شہر میں کل صبح قتل کیے جانے والے ہزارہ کمیونیٹی کے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔ تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں حاضری کم ہے اور شہر می سوگ کا سماں ہے۔

کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر گذشتہ روز دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ واقعے کے خلاف مشتعل مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرکے کئی عمارتیں جلاڈالیں۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ جبکہ ایک احتجاجی بھی گولی کا نشانہ بنا۔
ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی اپیل پر شہر بھر میں ہڑتال ہے۔ شہر کی تمام مارکیٹیں بند اور کاروبار زندگی متاثر ہے۔
تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں بھی حاضری کم ہے۔ بی این پی مینگل، عوامی نیشنل پارٹی اور جہموری وطن پارٹی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ ہزارہ قبائل اور شیعہ تنظیموں نے تین روزہ سوگ ک اعلان کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button