مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان میں 6 داعشی دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغان فوج نے پیر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ کنڑ کے نور گل علاقے میں داعش کے خفیہ اڈے پر ڈرون حملے میں چھے داعش دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس بیان کے مطابق داعش کے تین دیگر دہشتگرد وں نے اتوار کو چاوکای علاقے میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے چالیس سے زیادہ دہشتگردوں نے اتوار کو صوبہ کنڑ کے اسدآباد علاقے میں ہتھیار ڈالے تھے۔

واضح رہے کہ یہ واقعات ، افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کو آسان بنانے کی غرض سے ہفتے کو امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے نام نہاد امن معاہدے پر دستخط کے بعد سامنے آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button