دنیا

امریکا، یوم آزادی کی پریڈ میں شدید فائرنگ, 6 ہلاک

شیعہ نیوز: امریکی ریاست شکاگو میں اس ملک کی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے نکلنے والی پریڈ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 31 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں پیش آیا ، جہاں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکر 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 31 افراد زخمی ہوئے، پولیس اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی پریڈ کے آغاز کے دس منٹ بعد ہی سپر اسٹور کی چھت سے فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے بچنے کیلئے پریڈ میں شریک افراد نے ہراساں ہو کر اِدھر اُدھر بھاگنا شروع کر دیا۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، واقعے کی تحقیقات اور حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکہ میں اسلحے کا استعمال وہاں کی ثقافت کا اٹوٹ حصہ بن کر رہ گیا ہے جس کا بھیانک نتیجہ ہر سال کئی ہزار شہریوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button