دنیا

تل ابیب میں موساد بیس کے قریب 6 فوجی ہلاکت اور 50 زخمی

شیعہ نیوز : عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ تل ابیب کے شمال میں موساد کے مرکز کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھایا گیا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد صہیونی فوجی زخمی ہوئے اور ان میں سے نصف کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ تل ابیب کے شمال میں موساد کے مرکز کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھایا گیا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد صہیونی فوجی زخمی ہوئے اور ان میں سے نصف کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کچھ دیر قبل عبرانی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے مرکز تل ابیب کے شمال میں گیلوت چوراہے کے قریب ایک خطرناک سیکیورٹی واقعے کے وقوع پذیر ہونے کی اطلاع دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : افسوس میڈیا نے بھی پاراچنار کے مسئلے کا بلیک آوٹ کیا ہوا ہے، فیصل کنڈی

ان ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ فوج کے ملٹری سنسر شپ ڈیپارٹمنٹ نے اس واقعے کی تفصیلات کو عام کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس ٹرک کے ڈرائیور کو گولی مار دی ہے۔

صہیونی میڈیا نے مزید اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کے شمال میں سیکورٹی کے واقعے میں زخمی ہونے والے تمام فوجی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button