دنیا

غزہ پر حملوں کے خلاف برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے باہر طلباء کا احتجاج

شیعہ نیوز: برطانوی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء نے برطانوی وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ کے سامنے ریلی نکال کر صہیونی حکومت کی حمایت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔

المیادین نے کہا ہے کہ مختلف برطانوی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء نے لندن میں صہیونی حکومت کے حملوں کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں ریلی نکالی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹ میں یوکرین اور اسرائیل کی فوجی امداد کا بل مسترد

تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکاء نے برطانوی وزیراعظم کے دفتر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور فلسطینیوں پر حملوں کے لئے اسرائیل کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے پہلے برطانوی وزیردفاع گرانٹ شاپس نے غزہ جنگ کے حوالے سے کہا تھا کہ 7 اکتوبر کے بعد برطانیہ نے خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے تعاون کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ برطانوی شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ قیدیوں کی رہائی کے لئے برطانیہ اپنا کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button