Uncategorized

کراچی، سندھ کے 6711 مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل، 898 مدارس غیر رجسٹرڈ نکلے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں 6711 مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ جیو ٹیگنگ سے متعلق رپورٹ ایپکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے 2493 اور حیدرآباد کے 1391 مدارس جیو ٹیگ کیے گئے۔ جیو ٹیگ کیے گئے مدارس میں میرپورخاص کے 767، سکھر کے 1065 اور لاڑکانہ 995 مدارس بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رجسٹرڈ مدارس میں سے 1164 کا وجود ہی نہیں ہے، جبکہ سروے کے دوران 898 مدارس غیررجسٹرڈ نکلے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو ٹیگنگ سے متعلق رپورٹ ایپکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، اور ایپکس کمیٹی سے غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف کارروائی کی اجازت طلب کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button