محرم الحرام میں69ہزار 545پولیس اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دینگے
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے محرم کنٹی جینسی،ڈپلائمنٹ پلان پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیزکو ہدایات جاری کیں کہ محرم کے دوران مجالس کے مجموعی مقامات،برآمد ہونیوالے چھوٹے بڑے جلوسوں سمیت مرکزی گزرگاہوں،اجتماع گاہوں بشمول نشتر پارک، حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ اور دیگر تمام امام بارگاہوں ،مساجد پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو ناصرف بذاتِ خود چیک کیا جائے بلکہ سیکیورٹی فرائض سے متعلق بریفنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے، اے آئی جی آپریشنز سندھ نے ایک رپورٹ میں آئی جی سندھ کو بتایا محرم کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر 69545پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دینگے،1202ٹریفک جبکہ 1339اسپیشل برانچ کے علاوہ آر آر ایف،ایس آر پی کی ریزرو پلاٹونز شامل ہیں،،صوبے بھر میں امام باگاہوں کی تعداد1996، مجالس کی تعداد 14699،ماتمی جلوسوں کی تعداد 3513اورتعزیہ جلوس کی تعداد 786 ہے پولیس ڈپلائمنٹ رینج وائز ہو گی،کراچی میں17558،حیدرآباد میں16816، میرپورخاص میں2237،شہید بینظیرآباد میں 9280،سکھر میں 8258 اور لاڑکانہ میں 15404 اہلکار تعینات ہوں گے،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ڈپلائمنٹ کی جائیگی،آٹھ،نواور دس محرم کے جلوسوں کی مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں سے باالخصوص مانیٹرنگ کی
جائیگی،سی پی او میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے مانیٹرنگ اور احکامات کا عمل جاری ہے،سوک سینٹر سے ریجنل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی مانیٹرنگ کررہا ہے،محرم سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل کے تحت معروف مذہبی شخصیات کی سیکیورٹی سمیت شرپسند عناصر کی کڑی نگرانی اور مانیٹرنگ کو یقینی، مذہبی منافرت پرمبنی اشتعال انگیز تقاریر،وال چاکنگ کے انسدادی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جارہا ہے، فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل افراد اور جیلوں میں قیدیوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے کالعدم تنظیموں کی ریلیوں پر پابندی پر عمل درآمد کو سختی سے کرایا جارہا ہے،جلوسوں کے روٹس پر آنیوالے فلیش پوائنٹس پر خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،روٹس پر سے ہرقسم کے تجاوزات ختم کرنے ، دکانوں ،گوداموں کی سیلنگ اور سرٹیفکیٹس کااجراء،عارضی رہائشی ایکٹ پرعمل درآمد،مناسب فاصلوں پر پارکنگ اقدامات، بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ،سراغ رساں کتوں کے استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔