پاکستانی شیعہ خبریں
القاعدہ کے دو مبینہ دہشتگرد 7 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں ایک مقامی عدالت نے القاعدہ کے دو مبینہ دہشتگردوں کو دھماکہ خیز مواد اور ممنوعہ بور کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں سات دن کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے القاعدہ کے مبینہ دہشتگرد جنید اور شجاع کو دھماکہ خیز مواد اور ممنوعہ بور کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں سات دن کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے تیسرے مبینہ دہشتگرد ارمان کا ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا ہے۔