پاکستانی شیعہ خبریں

جنگ بندی اعلان کے باوجود طالبان کی دہشتگردی جاری، پشاور دھماکہ میں 7 افراد جاں بحق

شیعہ نیوز (پشاور) طالبان دہشتگردوں نے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اپنی دہشتگردانہ کارروائی کرتے ہوئے 7 بے گناہ افراد کی جانیں لے لیں، پشاور کے علاقہ سربند میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 25 زخمی ہوئے ہیں۔ ایس پی کینٹ فضل کریم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سربند کے نواحی علاقے پٹہ تل بازار میں خودکش بمبار نے پولیس کی بکتربند گاڑی کو نشانا بنایا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 25 افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button