پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اگر مسنگ لوگوں کی جانب سے کوئی الزامات ہیں تو انہیں کورٹ میں پیش کیا جائے:ڈاکٹر شہلا رضا

شیعہ نیوز: ملت تشیع کے لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے چوتھے روز بھی جاری رہا۔دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی ر لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کی اس موقع پر پی پی پی رہنما ڈاکٹر شہلا رضا نے شرکائے دھرے سے خطاب میں کہنا تھا کہ شہر میں افرادکی اس طریقہ سے مسنگ ہونا تشویش کا باعث ہیں، آپ لوگوں کو یقین دلواتی ہوں کے آپ لوگوں کی آواز بلد کرونگی کچھ افسران نے پہلے کچھ لوگوں کو بازیاب کروایا اور اب واپسی انہی افسران کو لانا ہے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کااحتجاج کرنا جمہوری حق ہے سندھ حکومت نے اس معاملے پر حساس اداروں کو آن بورڈ لیا ہے جن لاپتہ افراد کے نام آج اہل خانہ نے بتائے ان کو بہت جلد بازیاب کروایا جائگا۔لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہوں اور ان کے درد کو محسوس کرتی ہوں۔ اگر مسنگ لوگوں کی جانب سے کوئی الزامات ہیں تو انہیں کورٹ میں پیش کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close