پاکستانی شیعہ خبریں
پارہ چنار __ دہشت گردوں کے حملے میں 7 افراد شہید
پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں مسافر گاڑی پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 7 افراد شہید ہوگئے ہیں مقامی قبائل
اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاراچنار سے علی زئی جا نے والے مسافروں کی گاڑی پر شدت پسندوں نے مخیزئی کے علاقے میں حملہ کیا اس دوران فائرنگ سے گاڑی میں سوار 4 مسافر موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ، بعد میں مزید تین افراد زخموں کی تاب نہ کر شہید ہوگئے ہیں۔