پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی آپریشن، کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم کے 7 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے کارروائی میں کالعدم تکفیری دہشتگردتنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، ان میں چاکیواڑہ، گل سینٹر، طارق روڈ، لیاری اور ناگن چورنگی شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تما م تکفیری دہشتگرد جرائم کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button