Uncategorized

کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں 7 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد میں رینجرز کا بھتہ خوروں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے، تابڑ توڑ کارروائیوں میں سات تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھتہ خوروں کے خلاف رینجرز کی بھرپور مہم کا آغاز ہوگیا، ترجمان رینجرز کہتے ہیں کہ شہری بھتہ خور عناصر کی اطلاع دیں، ہیلپ لائن 1101 پر کال یا میسج کے ذریعے اطلاع دی جائے، جبکہ قریبی رینجرز ہیڈ کوارٹر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے کراچی میں تابڑ توڑ کارروائیاں کرکے سات تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رضویہ اور پی ای سی ایچ ایس سے کالعدم تنظیم کے چارتکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ دہشتگردوں کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پکڑا گیا، جو فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہیں۔ دوسری کارروائی مدینہ کالونی میں کی گئی، جہاں سے تین تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن سے گیارہ ہتھیار بھی برآمد کئے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button