پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان:شیعہ پولیس آفسر کے گھر میں دستی بم سے حملہ، ایک شہید،7 زخمی

shaheedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے ایک شیعہ پولیس اہلکار غصنفر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک مومن شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان بستی اوسترانہ میں ٹانک کے مقام پر غصنفر نامی ایس ایچ او کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں زیشان حیدر ولد محمد نصیر نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔

حملے کےنتیجے میں 7 شیعہ مومنیں زخمی ہوگئے ہیں جن کی شناخت یاسر، نظاکت،ندیم، منور، محسن علی، حسن علی، مختار، شہباز کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں میں سے 3کی حالت نازک بتائی جارہی ہے مومنین سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button