پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے، 7 ہلاک

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں نامعلوم افراد نے گجر نامی شخص کے گھر پر فائرنگ کی جس سے گجر، اس کی دو بیویاں اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے،لاشوں کو گاڑی میں ہسپتال لے جارہا تھا کہ وہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور گاڑی تباہ ہو گئی۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں تخریب کاروں نے 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

سوئی پلانٹ کو متاثرہ گیس لائن سے 8 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔

حکام کے مطابق دھماکے میں 6 سے 7 کیلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ، جس سے گیس پائپ لائن کے 6 فٹ کے قریب ٹکڑا متاثر ہوا ہے تاہم مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے 24 گھنٹوں کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button