
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پہ حملہ، 7 اہلکار شدید زخمی
شیعہ نیوز:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پہ دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جس میں متعدد اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن کے علاقے ائپی بائی پاس روڈ پہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ جس میں متعدد سپاہیوں کے زخمی اور شہید ہونے کا اندیشہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے ممیں 7 سکیورٹی اہلکار نشانہ بنے ہیں، جن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام زخمی اہلکار میر علی ہسپتال میں موجود ہیں۔ میڈیا زرائع کے مطابق واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشتگردانہ حملے میں صوبیدار فیصل، لانس نائک سعید، سپاہی اشرف، حولدار افتاب، نائک شاھد، حولدار جہانزیب اور نائک یسین زخمی ہوئے ہیں