مشرق وسطی

رام اللہ میں جھڑپوں کے دوران 7 صہیونی فوجی زخمی

شیعہ نیوز: مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مغرب میں کم از کم 5 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج کے 7 فوجی زخمی ہوئے۔

عبرانی میڈیا نے بتایا کہ رام اللہ کے مغرب میں 5 گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ اور جھڑپ میں 7 فوجی زخمی ہوئے۔

یہ جھڑپ ایک مزاحمت کار کے تعاقب کے دوران ہوئی جس نے آباد کاروں کی بس پر فائرنگ کی اور علاقے میں اسے نقصان پہنچایا۔

عبرانی ذرائع کے مطابق دو زخمی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فائر بندی کی مشکوک امریکی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کردی

جمعہ کی صبح ایک مزاحمتی جنگجو نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں دیر بزیگ گاؤں کے قریب آباد کاروں کی بس پر فائرنگ کی۔

مقامی باشندوں کے ذرائع نے جمعہ کی صبح مغربی رام اللہ کے قریب ایک اسرائیلی بس کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے قابض فوج نے مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 447 فلسطینی شہید اور تقریباً 4700 زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button