پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں غیر قانونی رہائشی پذیر مزید 792 افغانی گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے مزید 792 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

زرائع کے مطابق پشاور پولیس نے سال رواں کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہزاروں افغان باشندوں کو گرفتارکرکے جیل بھجوا دیا۔ اسی طرح غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف ماہ رواں کے دوران چھاپوں میں مزید 792 افغان باشندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اور ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ پشاور پولیس کے سربراہ کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور جرائم میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button