پاکستانی شیعہ خبریں
ہنگو، آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، 11 زخمی
شیعہ نیوز (ہنگو) ہنگو میں آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ہنگو میں محمد خواجہ متاثرین کیمپ میں واقع بازار میں ہوا جہاں اوکرزئی ایجنسی کے متاثرین رہائش پذیر ہیں۔ ہنگو کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس فلک نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ آئی ای ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ ہسپتال ذرائع نے اب تک سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔