پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ریاست پاکستان اور ملک دشمن دہشتگرد ٹی ٹی پی میں امن معاہدہ، محب وطن شیعہ عزادار لاپتہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہزاروں اکستانیوں کا قتل عام کرنے والی ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جمعرات کو کابل میں ملاقاتوں کے ایک دور کے دوران حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے یہ اعلان بدھ کے روز وفاقی وزیر، خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین سمیت ایک 50 رکنی پاکستانی قبائلی جرگے کے وفد سے امن مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران بات چیت میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، اس کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کی قیادت نے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے آنے والے دنوں میں بات چیت جاری رہے گی۔ جب ایک نجی ٹی وی چینل نے کابل میں ان سے رابطہ کیا تو جرگے کے ایک رکن نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ن لیگ کا شیعہ دشمن تکفیری معاویہ اعظم کو مذہبی امور کا قلمدان دینے پر غور

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ٹی ٹی پی کے اعلان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا۔ میڈیا ذرائع نے منگل کو اطلاع دی تھی کہ ٹی ٹی پی اور حکومتی مذاکرات کار غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ جنگ بندی ایجنڈے میں شامل اہم مسائل میں سے ایک تھی، جسے اب اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اعتماد سازی کے حوالے سے ایک بڑے اقدام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ریاست پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان کئی بار امن معاہدہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستانیوں کو ایک بڑی دہشتگرد کاروائی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ ملک دشمن اور ہزاروں پاکستانیوں کی قاتل ٹی ٹی پی سے ریاست پاکستان مذاکرات کررہی ہے اور ان کے جنگجووں کو مختلف علاقوں میں تعینات کرنے کی پیشکشوں کی بازگشت بھی ہے لیکن وطن سے محبت کرنے والے اور اس کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شیعہ جوانوں کو ریاستی ادارے جبری طور پر گمشدہ کررہے ہیں اور ان کے پیاروں کو ان کی کوئی خبر نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button