Uncategorized

ملتان ،وہارٹی میں دھماکہ 8 افراد جانبحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملتان میں وہاڑی چوک میں بس اسٹینڈ کے قریب رکشے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ دھماکے سے 3 رکشوں اورقریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button