کوئٹہ میں دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، 8 افراد شہید اور متعدد د زخمی ، شہدا ء کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ
کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ اورسبزل روڈ پرفائرنگ کے دومختلف واقعات میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور شہداء کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔ علاقہ سے ملنے
والی اطلاعات کے مطابق ہزارہ مومنین ایک ٹیکسی میں بروری روڈ پر ہزارہ ٹاون سے علمدارروڈ کی
طرف جار رہے تھے کہ گلی مار چوک کے قریبان پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں 6 افراد زخمی ہوئے انہیں ہسپاتل منتقل کیا جارہا تھا کہ ور راستہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ، دہشت گردی کی دوسری ورادات سبزل روڈ پر ہوئے جہان دہشت گردوں کی فائرنگ دو افراد شہید اور منتعدد زخمی ہوئے ۔ یادرہے کوئٹہ میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ہزارہ مومنین پر6 مرتبہ فائرنگ کے ہیں جسکے نتیجے میں درجنوں شہید اورمتعدد زخمی ہوچکے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی ، شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر راہنمائوں نے ٹارگٹ کلنگ کی اس سنگین واردات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرزمین پاکستان کا ملت تشیع کا خون ارزاں ہو چکا ہے بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے سفاک قاتل ایک منظم سازش کے تحت ملک کو خانہ جنگی کی جانب لے جا رہے ہیں ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت اور حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع نے ہر دور میں استحکام پاکستان کے لیے قربانیاں دیں اور ہمارے جوان اب بھی ناموس وطن پر مر مٹنے کو تیار ہیں لیکن ہم کسی بھی صورت میں دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔