Uncategorized

ڈیرہ غازی خان،سی ٹی ڈی کی کارروائی میں داعش کے 8 تکفیری دہشتگرد جہنم واصل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 8 تکفیری دہشت گرد جہنم واصل ،جبکہ 3 تکفیری دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

زرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملتان (سی ٹی ڈی) نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور روڈ پر تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود تکفیری دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کےبعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 8 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم ہوگئے جب کہ ان کے 3 دہشتگرد ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جہنم واصل ہونے والے تکفیری دہشت گردوں نے یوم عاشور پر شجاع آباد اور ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا تاہم حساس اداروں کی رپورٹ پر جب سخفیہ اداروں نے ان تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارنا شروع کئے تو تکفیری دہشتگردوں نے گرفتاری سے خوفزدہ ہوکر اپنا مقام تبدیل کرلیا اور ڈی جی خان منتقل ہوگئے۔

سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق مارے جانے والے تکفیری دہشت گردوں نے ڈیرہ غازی خان میں اہم ایٹمی تنصیبات، کینٹ ایریا، رینجرز ہیڈ کوارٹرز اور پولیس کے دفاتر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے ہاتھوں واصلِ جہنم ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کا تعلق سعودی نمک خوار عالمی سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ "داعش” سے ہے جو علاقے میں اپنا نیٹ ورک قائم کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی نے مارے جانے والے تکفیری دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا ہے جب کہ ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button