Uncategorized

دہشت گردی کا خطرہ، جھنگ میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے 800 پولیس اہلکار تعینات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاون کی وجہ سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کے حساس شہر جھنگ میں ریسکیو پولیس کے اہلکاروں کو پولیو مہم کے دوران موثر گشت کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے 800 پولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سکیورٹی پلان کے تحت 34 سب انسپکٹر، 65 اے ایس آئی، 66 حوالدار اور 635 کانسٹیبل فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز اور چوکیوں کے انچارجز کو وقتاً فوقتاً چیکنگ کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 15 کے اہلکاروں کو موثر گشت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button