دنیا

دوران حج انتقال کرنے والے حجاج میں 83 فیصد غیر قانونی تھے، سعودی وزیر صحت

شیعہ نیوز: سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلجل کے مطابق حج 2024ء کے دوران گرمی سے انتقال کرنے والے حجاج کرام میں 83 فیصد غیر قانونی طور پر حج کے لیے آئے تھے۔ حرمین کے اندر ایک سرکاری ہینڈل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق انتقال کرنے والے زائرین میں متعدد عمر رسیدہ افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں۔ سعودی وزیر کے مطابق انتقال کرنے والے حجاج کرام وہ تھے جن کے پاس مناسک حج کی ادائیگی کے لیے اجازت نامہ نہیں تھا، سعودی عرب کے اسپتال میں اب بھی بغیر اجازت مملکت پہنچنے والے 95 حاجی زیر علاج ہیں۔ مجموعی طور پر 1301 عازمین حج گرمی کے باعث انتقال کر گئے ہیں، جن میں سے 672 حاجیوں کا تعلق مصر سے ہے، جبکہ 25 حاجی ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

گزشتہ روز مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ نے حاجیوں کو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ کے سفر میں سہولت فراہم کرنے پر 16 نجی ٹور آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے تھے۔ انتقال کرنے والے 236 حاجیوں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا، بھارت کے 98 عازمین حج بھی دوران حج انتقال کر گئے تھے۔ شدید گرمی سے انتقال کرنے والوں میں ایران، اردن، سینیگال، تیونس، مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور تیونس کے حجاج بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button