گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 898 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، صیہونی ٹی وی چینل کا اعتراف
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک 898 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
الجزیرہ نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے گذشتہ سال 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی کل تعداد ذکر کی ہے۔
مذکورہ صہیونی ٹی وی چینل نے اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک جنگ کے 3 محاذوں پر 898 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : طلباءوطالبات پاکستان کی نظریاتی اساس کی جغرافیائی اساس اور بنیادوں کی طرحفاظت اور دفاع کو یقینی بنائیں، سید ناصرشیرازی
اس کے علاوہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی مزاحمتی فورسز اور لبنانی حزب اللہ کے ساتھ گذشتہ 24 گھنٹوں کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 27 بتائی ہے، جن میں سے 26 جنوبی لبنان کی لڑائیوں میں زخمی ہوئے اور ایک فوجی غزہ کی لڑائیوں میں زخمی ہوا۔
تاہم آزاد ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے لیکن اسرائیلی حکام کی سخت سنسرشپ کے باعث ہلاکتوں کے درست اعداد و شمار سامنے نہیں آرہے۔