Uncategorized

گیپکوکا 9او10محوم الحرام کے لئے ڈیوٹی روسڑ جاری

شیعہ نیوز (گوجرنوالہ) گیپکو کی جانب سے 9اور10محر م الحرا م کے لئے ڈیو ٹی روسٹر جا ری کر دیا گیا ۔ریجن بھر میں 1500 سے زائد اہلکا ر مرکز ی جلوسوں کے ساتھ تعینا ت کئے جائیں گئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق حکومتی ہدایت کے مطا بق گیپکو کی جانب سے یوم عاشو ر اور شام غر یباں کے جلوسوں میں چیف انجینئرز ،ایس ای ،ایکسین ،سپر نٹنڈ نٹ اورلا ئن سٹا ف کوڈیو ٹی روسٹر جا ری کر تے ہوئے متعلقہ سب ڈویژنوں میں ہدایات دیدی گئی ہیں ۔9اور 10محر م کے موقع پرگو جر انو الہ کی 167،گجرات کی 94،سیالکوٹ کی 149،نارووال کی 85،حافظ آبا د کی 69اور منڈ ی بہا ئوالدین کی 106جبکہ مجمو عی طو ر پر 670امام با رگاہوں میں بجلی کی بلا تعطل فر اہمی اورروٹ کی مناسبت سے سر چ لا ئٹس بھی لگا ئی جائیں گی ۔شکایا ت سیل،رپیڈ رسپا نس سنٹرز 24گھنٹے کھلے رہیں گے ۔گنجان آبا د علاقوں میں اہلکا ربجلی کی تنصیبا ت اور لٹکتے تا روں کو کنٹرو ل کر نے کے لئے جلوس کے ساتھ ساتھ رہیں گے ۔چیف ایگز یکٹو گیپکو منیر احمد میاں کا کہنا تھا کہ محر م الحرام کی ڈیوٹی کے حوالے سے عملے کوہا ئی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔اس دوران پیشگی اطلاع دینے پرچھٹی ملے گی اور کو تاہی کے ذمہ دار افراد کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button