Uncategorized

شام؛ صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پولنگ کل ہوگی

شیعہ نیوز:شام کے نائب وزیر داخلہ ناصر دییم نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ صدارتی انتحابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکورٹی دستوں کو تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورس کو مکمل طور پر چوکسی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد، سیکورٹی کا عملہ، بیلیٹ بکسوں کو رائے شماری کے مراکز منتقل کرے گا جہاں انتخابات کے لئے قائم عدالتی کمیٹی کے ارکان کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

شام کے صدارتی انتخابات، بدھ چھبیس مئی کو کرائے جائیں گے۔ انتخابات میں موجودہ صدر بشار اسد سمیت تین امیدوار میدان میں ہیں۔ سن دوہزار گیارہ میں بین الاقوامی سازشوں اور تکفیری دہشت گردی کے آغاز کے بعد سے شام میں ہونے والے یہ دوسرے صدارتی انتخابات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button