پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: متعصب پولیس اہلکاروں کی کاروائی، 9 شیعہ جوانوں اغواہ

police arrestشیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے ناظم آباد الاصف اپارٹمنٹ نزد امام بارگاہ نور ایمان سے متعصب پولیس اہلکاروں نے ایک غیر قانونی کاروائی کے نتیجے میں 3 نوجوانوں کو اغواہ کرلیا ہے۔ اغواہ ہونے والے نوجوانوں کی سناخت وجاہت علی، تراب حسین، حیدر زیدی کے نام سے ہوئی ہے۔

اورنگی ٹاون سے بھی 3 شیعہ نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے جن کو مومن آباد تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف سرجانی ٹاون سے بھی سلیم نامی شیعہ مومن کو پولیس نے اغواہ کرلیا ہے۔ جن کی گرفتاری ابھی تک پولیس نے ظاہر نہیں کی۔ جبکہ حسن کالونی میں بھی گزشتہ رات ایک کلینیک پر کاروائی کرتے ہوئے دو شیعہ نوجوانوں یاسر اور علی کو اغواہ کرلیا ہے ان دونوں جوانوں کی بھی پولیس نے اب تک گرفتاری ظاہر نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں متعصب پولیس اہلکاروں نے غیر قانونی کاروائی کرکے 9شیعہ جوانوں کو اغواہ کرلیا تھا۔ اغواہ ہونے والے جوانوں میں کاشف، گلو، قاسم سہیل، علی یاسر، ارسلان، سلیم، وجاہت علی، حیدر زیدی اور تراب حسین شامل ہیں۔
جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے اب تک 10 سے 12 شیعہ جوانوں کو متعصب پولیس اہلکاروں نے اغواہ کر لیا ہے، جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
متعصب پولیس کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کاروائی پر ملت تشیع میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جبکہ شیعہ عمائدین، علماء، اور ملت جعفریہ کی تنظیموں نے بے گناہ اسیر کیئےگئے جوانوں کی فالفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عمائدین کا کہنا ہے کہ، دہشتگردوں کو لگام دینے کے بجائے متعصب پولیس بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کررہی ہے، جس کی مزمت کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button