پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید علی رضا عابدی کی شہادت کو 3 سال بیت گئے، قاتلوں کو سزا نہ ہوسکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انتہائی ملنسار،نیک دل انسان اور شیعہ رہنما شہید علی رضا عابدی کی شہادت کو 3 سال بیت گئے تاحال ان کے قاتلوں کو کوئی سزا نہ ہوسکی۔

تفصیلات کےمطابق 25 دسمبر 2018 کی رات کو شیعہ قوم کا درد رکھنے والی شخصیت و ہر دل عزیز رہنما سید علی رضا عابدی کو ان کے گھر کےدروازے پر مسلح تکفیری دہشت گردوں نے گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان میں بسنے والے شیعہ قائد اعظم ؒکے حقیقی پیروکار اور باوفا بیٹے ہیں

یاد رہے کہ 2013ء میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 251 سے 80 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے، جو نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 244 ہوچکا ہے۔علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات کے باعث ستمبر2018 میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شہید علی رضاعابدی کا جرم شیعہ حقوق کی آواز بلند کرنا تھا۔ علی رضا عابدی شہید کو تکفیری عناصر کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button