پاکستانی شیعہ خبریں
خیبر ایجنسی،راجگل وادی میں فورسز کی کارروائی،9 تکفیری دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیبر ایجنسی کی راجگل وادی میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 9 تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے، 6 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے عسکری ذرائع کے حوالے سےبتایا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ خیبر ایجنسی کی راجگل وادی میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، بمباری میں9دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،ان کے 6ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ پاک افغان سرحد کے قریب واقع راجگل وادی سے میں فورسز نے چند روز قبل آپریشن کا آغاز کیا تھا، دہشتگردوں کے فرار کو ناکام بنانے کے لئے دروں کی ناکہ بندی بھی جاری ہے۔