دنیا

غزہ میں لڑائی کے دوران مزید 9 فوجی اور افسر زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران اس کے 9 افسران اور فوجی زخمی ہوئے۔

قابض فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں جاری زمینی دراندازی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے اس کے 4 فوجی مارے گئے۔

قابض فوج کے ترجمان نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ خان یونس میں کل بروز ہفتہ ہونے والی لڑائیوں کے دوران 4 اسرائیلی افسر اور فوجی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا کوئی بھی سفارت خانہ اب محفوظ نہیں رہا، جنرل رحیم صفوی

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائیوں کے دوران 3 فوجی اور کیپٹن کے عہدے کا ایک افسر مارا گیا، جس سے 7 اکتوبر سے اب تک اعلان کردہ فوجی ہلاکتوں کی تعداد 604 ہو گئی۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو کر انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہےکہ وہ القسام بریگیڈز کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے! مگریہ دشمن کی بھول ہے فلسطینی مزاحمت کوختم نہیں کرسکتا۔

بریگیڈز نے اتوار کو الجزیرہ نیٹ ورک کو ایک بیان میں مزید کہا کہ جب بھی فورسز ان علاقوں میں واپس آئیں جہاں انہوں نے یہ سمجھا کہ انہیں مزاحمت نہیں ملے گی، وہ پرتشدد مزاحمت سے حیران رہ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button