پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

9نومبر،سرمایہ ملت جعفریہ شہید سعید حیدر زیدی کی یوم شہادت

شیعہ نیوز: 9 نومبریوم شہادت سرمایہ ملت جعفریہ شہید سعید حیدر زیدی، آج شہید سعید حیدر کو ہم سے بچھڑے 8 سال بیت گئے۔

شہید سعید حیدر کو 9 نومبر2012 کے دن بعد نماز مغربین کراچی کے علاقے کریم آباد میں کالعدم تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔

سعید حیدر زید ی کی شہادت کے وقت انکی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں، ان کے مطابق عقب سے دہشت گردوں نے سعید حیدر زیدی کے سر میں گولی ماری تھی۔

شہید سعید حیدر اولڈ رضویہ کے رہائشی اور معروف دانشور تھے، استاد شہید مطہری کی کئی کتابوں کا ترجمہ بھی آپ نے خود کیا تھا جبکہ بے شمار کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

شہید سعید حیدر زید ی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی ذیلی نظار ت کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی ملی تنظیموں کی راہنمائی اور تربیتی امور میں پیش پیش رہتے تھے۔

آج بھی شہید سعید حیدر زیدی کی کتب اور تالیفات ملت جعفریہ کے جوانوں کی علمی پیاس بجھانے کا ایک ذریعہ ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close