مشرق وسطی

یمن کے صوبے شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے 90 آلہ کار ہلاک

شیعہ نیوز: یمن کے فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ شبوہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں کو ناکام بنایا جبکہ متحدہ عرب امارات کے آلہ کاروں «العمالقه» اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں متحدہ عرب امارات کے 90 سے زائد آلہ کار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل صوبہ شبوہ میں سعودی عرب کے آلہ کاروں اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں سعودی عرب کے 120 آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئےاور ان کی 12 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

سعودی عرب نے، امریکہ اور بعض دیگر ملکوں کے حمایت سے یمن کو پچھلی کئی برس سے جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، ‌فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ سات سال سے زائد عرصے سے جاری سعودی امریکی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں دسیوں لاکھ یمنی شہری، شہید، زخمی، بیمار یا متاثر ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی حمایت سے یمنی عوام پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ ترین جارحیت کے باوجود یہ فوجی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button