مشرق وسطی

طوفان الاقصی کا 94واں دن، غرب اردن پر صہیونی حملہ، غزہ میں 18 شہید

شیعہ نیوز: غرب اردن میں مختلف مقامات پر صہیونی فوج کے حملے، غزہ کے مرکزی علاقے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ اور فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے فلسطینی کے مختلف علاقوں پر بمباری اور حملے کئے جس کی وجہ سے متعدد بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف لے جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

غرب اردن میں صہیونی فوج نے مختلف علاقوں پر حملوں کے ساتھ جنین اور دیگر شہروں میں چھاپوں کے دوران کئی فلسطینی جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

غزہ میں صہیونی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غیر فوجی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچا۔ مرکزی علاقے دیرالبلح میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے کے بعد 18 فلسطینی بے گناہ شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء حماس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ تنظیم کے اعلی رہنماوں پر حملوں کے باوجود غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جدوجہد اور حملے جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button