پاکستانی شیعہ خبریں

آج 96 گھنٹے گزر گئے، ذاکر اہل بیت (ع) علامہ علی اکبر کمیلی کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں ہفتہ کے روز شام کے وقت جعفریہ الائنس کے سربراہ معروف ذاکر اہلبیت ؑ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کو عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ کے مقام پر تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا ،جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس کی جانب سے قاتلو ں کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کے بلند و بانگ دعوئے کئے گئے۔ تاحال 96 گھنٹے گزر جانے کے باوجود شہید علامہ علی اکبر کمیلی کے قاتل ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت صوبے بھر میں کالعدم جماعتوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور دہشت گرد آزادانہ طور پر شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں مصروف عمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button