پشاور، ایم ڈبلیو ایم اور سٹیپ فارورڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام
شیعہ نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ راوبط اور سٹیپ فارورڈ ٹرسٹ کی جانب سے ضلع پشاور کے علاقہ وڈپگہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیعہ سنی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اور اہل سنت نے نماز مغرب اہل تشیع کی مسجد میں ادا کی۔ اور مجلس وحدت مسلمین کی اتحاد بین مسلمین کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر وڈپگہ مسجد کے پیش امام علامہ سید ارشد علی کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین نہ صرف پاکستان میں اہل تشیع کی نمائندہ تنظیم ہے بلکہ دیگر ممالک میں اس کے شاخیں ہیں، جو ملت کی خدمت کے لئے کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ تنظیم ہے جس نے ایک ظالم صوبائی حکومت کو گرا کر یہ ثابت کر دیا کہ ملت تشیع کا پاکستان میں ایک اہم رول ہے جس کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔
انہوں کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مضبوط موقف نے ملت کا سر فخر سے بلند کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی بزرگ شخصیت سید محبوب شاہ نے کہا کہ پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کے دلوں کی ڈھڑکن بن چکی ہے، ملت پر آنے والے کسی بھی سخت حالات میں ساری قوم کی نظریں صرف مجلس وحدت مسلمین کی طرف ہوتی ہیں کہ یہ جماعت کیا ایکشن لیتی ہے۔؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین اور سٹیپ فارورڈ ٹرسٹ کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پشاور میں اہل تشیع کے اس پسماندہ علاقہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔