آئی ایس او کی مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین سلیم ضیاٗ سے ملاقات، یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کے لئے وزیراعظم کے نام پیغام بھیجوادیا
آئی ایس او کے وفد نے سلیم ضیاٗ کے توسل سے وزیر اعظم نواز شریف تک یہ درخواست بھیجوائی کے حکومت یوم القدس کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے
ٓشیعہ نیوز (کراچی)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے القدس ریلی کےحوالے سے بھرپور رابطہ مہم جاری ہے، اس حوالے سے آئی ایس او کے نمائندہ وفد نے مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین سلیم ضیاٗ اور پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما تاج حیدر سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایس او کے نمائندہ وفد نے آج آئی ایس او کےکراچی جنرل سیکرئڑی غیور عابدی کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم ضیاٗ سے ملاقات کی، وفد میں سابق ڈویژنل صدر محمد عابدی،سمیت سیکرئٹری اطلاعات علی عابدی، احسن مہدی اور محمد علی شامل تھے۔ آئی ایس او کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں مسلم لیگ ن کےمرکزی ڈپٹی چیئرمین سلیم ضیاٗ نے کہا کہ قدس کے مسئلے کا واحد حل امت مسلمہ کے اتحاد میں پوشیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ عزہ پر اسرائیلی جارحیت کے باوجود مختلف مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات انکی بے حسی کا ثبوت ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی سطح پر ان ممالک سے اسرائیل میں عارضی سفارت خانہ بند کرنے کے لئے رابطہ کررہے ہیں۔ اس موقع پر آئی ایس او کے وفد نے سلیم ضیاٗ کے توسل سے وزیر اعظم نواز شریف تک یہ درخواست بھیجوائی کے حکومت یوم القدس کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی چیئر مین نے کہا کہ وہ اس درخواست کو حکومت تک پہنچائیں گے، انہوں نے یوم القدس کی مرکزی آزادی القدس ریلی میں شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔
یوم القدس کے حوالے سے آئی ایس او کی رابطہ مہم
ٓآئی ایس او کراچی ڈویژن کے سیکر ئیر ی اطلاعات علی عابد ی نے شیعہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے آئی ایس او قدس کے مسئلہ کواجاگر کرنے کے لئے تمام مذہبی ،سیاسی اور فلاحی اداروں سمیت عوامی رابطہ مہم چلارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں غزہ کی حالیہ صورتحال اور یوم القدس کی ریلی کے حوالے سے پبلیکیشنز کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں تک القدس کا پیغام پہنچا دیا ہے، اور خوش آئین بات یہ ہے کہ تمام اداروں نے ،مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے القدس ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔