پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین اپڈیٹ! ایم ڈبلیوایم قائدین کی کوششیں رنگ لے آئیں، زائرین ایران میں داخل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ریمدان بارڈر پر پاکستانی زائرین کو درپیش مشکلات، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اعلیٰ قیادت اور شعبہ امور خارجہ کے تہران واسلام آباد رابطوں کی بدولت مسائل ہوگئے، زائرین ایران میں داخل کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ریمدان بارڈر کے راستے زیارات مقدسہ کیلئے ایران جانے والے پاکستانی زائرین جنہیں ایرانی امیگریشن حکام نے ایران میں داخل نہیں ہونے دیا تھا 30 گھنٹے کھلے آسمان تلے رات گذارنے کے بعد اب ایران میں انٹری دے دی ہے ۔

کراچی سے 320 سے زائد اور اندرون سندھ سے 250 زائرین پر مشتمل دو قافلے گذشتہ دوروز میں گوادر کے راستے رمدا ن بارڈر پہنچے تھے جنہیں پاکستانی امیگریشن حکام نے کلیئر قرار دے کر پاکستان سے خارج کردیا تھا لیکن ایرانی امیگریشن حکام نے تہران سے کسی پیشگی حکم نامے کی عدم دستیابی کی بناء پر زائرین کو ریمدان سے داخل ہونے نہیں دیا اور انہیں تفتان سے انٹری کا مشورہ دیا۔

زائرین کی بڑی تعداد 30 گھنٹے پاکستان اور ایران کی سرحد کے درمیان کھلے آسمان تلے سخت سردی میں رات گذارنے پر مجبور رہے دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے اور شعبہ امور خارجہ نے تہران میں دفتر مقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای رابط قائم کرکے فوری اس مسئلے کے حل کی کوششیں تیز کیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسلامی ملک کا شرمناک اقدام ، زنا کو جائز قرار دے دیا

الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم کے تہران اور اسلام آباد میں بروقت اور موثر رابطوں کے سبب ایرانی امیگریشن حکام نے پاکستانی زائرین کو ایران میں داخلے کی اجازت دے دی ہے ۔ علامہ راجہ ناصرعباس نے شیعہ نیوز کے ذرائع کو بتا یا کہ ہم نے ایرانی سفارت خانے سے بطور متعلقہ فورم رابطہ کیا اور مسئلہ جلد ازجلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے شعبہ امور خارجہ کے مرکزی سیکریٹری علامہ سید شفقت شیرازی نے تہران میں دفتر مقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای سے بھی فوری رابطہ قائم کرکے معاملے کی حساسیت اور زائرین کی مشکلات سے آگاہ کیا جنہوں نے اس معاملے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔

سفارت خانے کے بقول ہم ہر سطح پر مسلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریمدان بارڈر پر امیگریشن کے کوئی نئے افسر تعینات ہوئے ہیں جن کے پاس نیا نوٹیفکیشن نہیں پہنچا جس میں زائرین کا داخلہ مجاز قرار دیا گیا ۔

ہو لہذا اس کے بقول جب تک نیا نوٹیفکیشن نہیں آتا ہو زائرین کو داخل نہیں کرسکتانیز سفارتی حکام کے بقول ان قافلہ سالاروں کو ویزا بائی ایئر کے لیے جاری کیا گیا تھا، زمینی بارڈر سے داخلہ مجاز ہونے کے نوٹیفکیشن میڈیا میں وائرل ہیں لیکن بہرحال فیصلہ سازی سے اجراء تک کے عمل میں وقت لگتا ہے لہذا قافلہ سالاروں کو تاکید کی گئی تھی ویزا دیتے وقت کے بائی ایئر جائیں۔ ذمہ داران کے رابطے پر سفارت خانے نے مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن کیونکہ اس مسلئے کا تعلق متعدد اداروں سے ہے لہذا تاخیر ہوسکتی ہے۔ قافلہ سالاروں کو بھی ذمہ دارانہ روایہ اختیار کرنا چاہئے۔

شیعہ نیوز کوریمدان بارڈر سے موصولہ آخری اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی بارڈر امیگریشن حکام نے پاکستانی زائرین کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button