Uncategorized

آئی ایس او کے تحت شہید قائد کی برسی پیواڑ پارچنار میں منائی جائے گی

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر تجمل نقوی نے کہا ہے کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی تھے، شہید کی اتحاد و یگانگت کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ضیاءالحق کے بدترین ڈکٹیٹر شپ کے دور میں بھی شہید کی اسلام کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 26 ویں برسی 5 اگست کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔ ملک بھر میں مجالس ترحیم اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مرکزی اجتماع پارا چنار پیواڑ میں ان کے مزار پر ہوگا، جس میں مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران طاہر اور علامہ مظہر کاظمی سمیت دیگر مقررین خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ 26 سال قبل 5 اگست 1988 بروز جمعہ کو پشاور کے ایک مدرسہ میں علامہ عارف حسین الحسینی کو اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کیلئے مدرسہ سے مسجد کی طرف جا رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button