شرم کا مقام ہے آل سعود کے محلات روشن ہیں لیکن رسول اکرم (ص) کی دختر کی قبر بے دیا ہے، آئی ایس او طالبات
شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کراچی دویژن کے زیر اہتمام 8شوال ’’یوم انہدام جنت البقیع‘‘ کی مناسبت سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آل سعود کی جانب سے سنہ1925ء میں پیغمبر اکرم (ص) کی دختر جناب حضرت فاطمہ (س) سمیت ازواج رسول (ص) اور جلیل القدر صحابہ کے مزارات اور قبور ہائے مبارکہ کو منہدم کئے جانے کے خلاف نعرے آویزاں تھے، مظاہرین امریکہ مردہ باد ، اسرائیل نامنظور اور آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کراچی ڈویژن کے تحت منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کی نظارت کے رکن مولانا عقیل موسیٰ ، خواتین ونگ کی صدر خواہر نرگس سمیت خواہر گل زہرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں آل سعود اپنے کفریہ نظریاتا ور عقائد کو جبری طور پر تھوپنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم مسلم امہ کو آل سعود کے شیطانی ہتھکنڈوں سے باخبر اور آگاہ رہنا ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ جو دہشتگردی آل سعود نے سنہ1925ء میں پیغمبر اکرم (ص) کی دختر جناب حضرت فاطمہ (س) سمیت ازواج رسول (ص) اور جلیل القدر صحابہ کے مزارات اور قبور ہائے مبارکہ کو منہدم کر کے کی تھی آج وہی کام آل سعود کی پروردہ دہشت گرد تنظیمیں داعش اور النصرہ سمیت دیگر عراق اور شام میں انجام دے رہی ہیں، ان کاکہنا تھا کہ سنہ1925ء میں جنت البقیع کا منہدم کیا جانا ہو یا پھر آج عراق اور شام میں انبیائے الہیٰ اوراولیاء اللہ کے مزارات سمیت رسول گرام (ص) کے جلیل القدر صحابہ کرام کے مزارات کو نقصان پہنچانے کے واقعات ہو سب کے سب آل سعود کی پیدا وار اور سازشوں کا نتیجہ ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے لئے شرم کا مقام ہے کہ آج آل سعود کے محلات تو روشن ہیں لیکن رسول اکرم (ص) کی دختر حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کی قبر مبارک پر کسی کو ایک چراغ جلانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور ظلم تو یہ ہے کہ قبر مبارک کو منہدم کر کے نشان مٹانے کی آل سعود کی گھناؤنی کوشش بھی کی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔مقررین نے کہا کہ آج غزہ میں جاری ظلم و ستم ہو یا پھر عراق اور شام سمیت پاکستان میں نہتے انسانوں کا قتل عام آل سعود ہر جگہ عالمی دہشت گرد شیطان بزرگ امریکہ او ر اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا معاون اور مدد گار ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔
مقررین نے کہا کہ آج مسلم امہ اقوام عالم اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ جنت البقیع میں موجود پیغمبر اکرم (ص) کی دختر جناب حضرت فاطمہ (س) سمیت ازواج رسول (ص) اور جلیل القدر صحابہ کے مزارات اور قبور ہائے مبارکہ کو از سر نو رتعمیر کیا جائے اور آل سعود کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔اضح رہے کہ 8شوال 1345ہجری قمری بمطابق 21اپریل 1925ء کو آل سعود نے مدینہ منور ہ میں قائم قبرستان جس میں اولاد رسول اکرم ؐ (حضرت فاطمۃ الزہرا،امام حسن علیہ السلام،امام زین العابدین علیہ السلام،امام جعفر صادق علیہ السلام،امام محمد باقر علیہ السلام سمیت امہات المومنین اور سیکڑوں معزز صحابہ کرامؓ ) کی قبور موجودہیں کو منہدم کرتے ہوئے مسمار کر دیا تھا۔رہنماؤں نے سعودی عرب کی موجودہ حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنت البقیع کو از سر نو تعمیر نہ کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب دنیا بھر سے عاشقان محمد و آل محمد علیہم السلام سر زمین مدینہ منو رہ پہنچ کر جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کا کام انجام دیں گے