پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان میں شیعہ نسل کشی پر رپورٹ: 1 جنوری 2014 تا 13 اگست 2014

یہ رپورٹ 14 اگست آزادی پاکستان کے موقع پر شائع کرنے کا مقصد اس بات کی طرف حکمرانوں ، آرمی جرنیلوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو متوجہ کرنا ہے کہ جس قوم کے بزرگوں نے اس ملک کو بنایا تھا آج اسی ملک میں پاکستان بنے اور بنانے کے مخالف دیوبندی تکفیری افراد ہمارا قتل عام کررہے ہیں لیکن اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں۔ اسکے برعکس ان غدار پاکستان افراد نام نہاد تکفیری ملائوں کو سیاسی تحفظ اور حکومتی پناہ حاصل ہے۔ (ادارہ شیعہ نیوز)۔

شیعہ نیوز (کراچی) شیعہ کلنگ نامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق  شیعہ نسل کشی رپورٹ: 1 جنوری 2014 سے 13 اگست 2014 تک 225 مومنین شہید اور 221 زخمی ہوئے۔

مجموعی اعداد و شمار:
جنوری: 52 شہید ، 100 زخمی

فروری: 36 شہید ، 53 زخمی

مارچ: 17 شہید ، 15 زخمی

اپریل: 23 شہید 4 زخمی

مئی: 28 شہید ، 5 زخمی

جون: 40 شہید ، 28 زخمی

جولائی: 22 شہید ، 13 زخمی

اگست: اس ماہ اب تک 7 شہادتیں ہوئیں ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے بڑے حملوں کی تفصیلات:
پہلا واقعہ: پہلی جنوری کو کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کی جانب سے زائرین کے قافلے پرحملہ کیا گیا جس میں 1 مومن شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے۔

دوسرا واقعہ: 3 جنوری کو چکوال کے گائوں پنوال میں کالعدم سپاہ صحابہ نے مجلس کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 مومنین زخمی ہوئے۔

تیسرا واقعہ: 4 جنوری سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے مسکن چورنگی، کراچی کے قریب آغا جوس سینٹر پر فائرنگ کر کے 3 شیعہ مومنین کو شہید جب کہ 5 کو زخمی کیا۔

چوتھا واقعہ: 5 جنوری کو خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں ایک اسکول میں تحریک طالبان کی جانب سے خود کش حملے کی کوشش کی گئی، جس کو ایک بہادر شیعہ جوان اعتزاز حسن نے اپنی جان کی قربانی دے کر ناکام بنایا۔

پانچواں واقعہ: 21 جنوری کو ایران سے آنے والے زائرین کی بس پر کالعدم سپاہ صحابہ نے دھماکا کیا جس کے نتیجے میں 29 مومنین شہید ہوئے جبکہ 37 زخمی ہوئے۔
چھٹا واقعہ: 4 فروری کو پشاور کے امام بارگاہ علمدار کو کالعدم سپاہ صحابہ نے بم کا حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 مومنین شہید ہوئے جبکہ 44 زخمی ہوئے۔
ساتواں واقعہ: 23 فروری کو کوہاٹ مین سپاہ صحابہ نے ایک بس کو نشانہ بنایا جس میں 9 مومنین شہید ہوئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
اٹھواں واقعہ: 15مارچ کو سپاہ صحابہ نے ایک شیعہ تنظیم کی جانب سے منعقد کی جانے والی لبیک یا حسین ع کانفرنس کی تشہری مہم میں مصروف 8 سے زائد شیعہ جوانوں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا لیکن کوئی شہدات نہیں ہوئے۔
نواں واقعہ: 25 مئی قصبہ کالونی ، کراچی میں واقعہ مسجد جعفریہ میں کالعدم سپاہ صحابہ نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 زخمی ہوئے۔
دسواں واقعہ: تحریک طالبان کے دہشتگردوں نے پاک فوج کی وردی میں ملبوس ہوکر شیعہ گائوں لوئر اورکزئی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 مومنین شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
گیارواں واقعہ: کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے تافتان میں واقعہ 2 شیعہ مہمان سرائوں پر جہاں شیعہ زائرین مقیم تھے اس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 مومنین شہید ہوئے جبکہ 27 سے زائد زخمی ہوئے۔
بارہواں واقعہ: بلوچ کالونی پل ، کراچی پر کالعدم سپاہ صحابہ نے یوم القدس کی مرکزی ریلی میں جانے والی بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 مومنین زخمی ہوئے۔

نوٹ: یہ رپورٹ ایس کے پاکستان کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق ہے ، اصل اعداد و شمار مختلف ہوسکتیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button