ڈی آئی خان، پروا سرکل دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، علامہ رمضان توقیر
شیعہ نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ پولیس افسران کے گھروں پر حملے پولیس کے عزائم کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایس ایچ او سیف الرحمان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور واقعہ کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسے معلوم ہوتا ہے کہ پروا سرکل دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروا سرکل کے تنظیمی دورہ پر مختلف مقامات پر کارکنان اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں اور ڈیرہ پولیس نے قربانیاں دے کر دہشت گردوں کو شدید نقصان دیا ہے۔ علامہ محمد رمضان توقیر کہا کہ ایس ایچ او سیف الرحمان کے گھر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے بزدلانہ کارروائی سمجھتے ہیں۔ پولیس افسران کے گھروں پر دہشت گردانہ کاروائیوں کے پیچھے دہشت گردوں کے مخصوص مقاصد ہیں اور دہشت گرد اس قسم کی کاروائیاں کرکے پولیس کے عزائم کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ کی عوام ایس ایچ او سیف الرحمان سمیت پوری پولیس فورس کے ساتھ ہے۔ پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔