Uncategorized

آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تجمل نقوی

شیعہ نیوز (لاہور) آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے مرکزی چیئرمین کنونشن ڈاکٹر تجمل نقوی کا کہنا تھا کہ کنونشن کی پہلی شب روز جمعہ نماز مغربین کے بعد سفیران ولایت سیمینار منعقد ہو گا جس میں حیدر علی جوادی اور ہادی حسن نقوی کا خطاب ہو گا جبکہ شب شہداء میں ڈاکٹر راشد نقوی علامہ شہید عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھر میں اب تک پانچ سو سے زائد علماء کرام اور کنونشن کے مقررین سمیت باہر سے بھی شخصیات سے رابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی کانفرنس، شب شہداء، محفل دوستان، محبین کنونشن اور مہدویت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈاکٹر تجمل نقوی نے کہا کہ کنونشن میں شرکت کی تعداد ماضی کی طرح بھر پور رہے گی، امسال تعداد میں اضافہ کی اہم رکاوٹ سیلاب کی ابتر صورتحال ہے، اسکاؤٹس کی سیلاب زدہ علاقوں میں مصروفیات سے تیاریاں ڈسٹرب ہو سکتی ہیں لیکن قوی امید ہے کہ تمام معاملات کو بہتر انداز میں حتمی شکل دی جائے گی۔

چیئرمین کنونشن نے بتایا کہ جامعتہ المنتظر میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے رہائشی جگہ بالکل نہیں تھی اس وجہ جگہ تبدیل کرنا پڑی۔  انہوں نے کہا کہ اب شہید ڈاکٹر کے مرقد پر  انتظامات کئے جا رہے ہیں لیکن جامعہ میں یہ بھی ممکن نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عارضی مسئلہ ہے جامعہ کے تعمیراتی کاموں کے مکمل ہونے کے بعد آئندہ کنونشن وہیں پر ہو گا۔ تجمل نقوی نے کہا کہ مہدویت امید بشریت عالمی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں علی نقی ہاشمی، علامہ امین شہیدی اور ایک انٹرنیشنل شخصیت کی آمد متوقع ہے۔ کانفرنس نوجوانوں کیلئے مفید ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ محبین کنونشن میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب ہو گا اور حلف برادری کی تقریب ہو گی جبکہ اس کے بعد حمایت مظلومین جہاں ریلی نکالی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button