Uncategorized

علامہ جواد نقوی اور جنرل اسلم بیگ کے پاکستان کی صورتحال پر ایک جیسے تجزیئے، حقیقت کیا ہے

شیعہ نیوز (لاہور) جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مہتمم اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ حجتہ السلام و المسلمین علامہ  سید جواد نقوی کی قربت ان لوگوں سے ہوگئی ہے جو ضیاء الحق کے قریبی ساتھی تھے جنہوں نے ضیاء الحق کے جنازہ کو کندھا دیا۔ جی ہاں ہمارااشارہ جنرل ریٹائرڈ ذاکر زیدی صاحب ہیں۔ یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ضیاءالحق کے جنازے کو کندھا دیا تھا۔ ذاکر زیدی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ضیاءالحق کے حکم پر عراق میں صدام کےفوجیوں کو تربیت دی تھی اور ان فوجیوں کو انقلاب اسلامی ایران کیخلاف محاذ پر بھیجا جاتا تھا۔ یہ باتیں ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ حساس اداروں میں ضیائی فکر کے افراد اب بھی موجود ہیں جو ضیاء کی پیدوار نواز شریف کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری ٹیم نے تحقیق کی تو پتہ چلا ہے کہ آج کل علامہ سید جواد نقوی کی قربت جنرل ذاکر زیدی صاحب ہوگئی ہے، یہ انہیں اپنی رائے سے نوازتے رہتے ہیں اور وہی تجزیہ علامہ سید جواد نقوی اپنی تقریروں میں پیش کرتے ہیں۔ جنرل ذاکر زیدی نے اپنے بیٹے سلمان زیدی کو سید جواد کے قریب کردیا ہے تاکہ وہ یہ محسوس کریں کہ وہ ان کے پیغام کو قبول کرتے ہیں۔ یہ قربت ہی وجہ بنی ہے کہ سابق آرمی چیف اور آئی جے آئی کے بانی  مرزا اسلم بیگ بھی ایران کیخلاف باتیں کررہا ہے اور علامہ سید جواد نقوی بھی ایران کے خلاف دبے لفظوں میں بات کر رہے ہیں۔ جنرل ذاکر زیدی کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button