پشاور میں تکفیری جماعت کے ہاتھوں شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری، علی رضا کو گھر میں گھس کر شہید کردیا
شیعہ نیوز (پشاور) پشاور میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہیں سکا، دہشتگردوں نے حیات آباد میں گھر میں گھس کرکے فائرنگ کرکے نجی بنک کے ملازم سید علی رضا زیدی کو شہید کردیا، جبکہ دہشتگرد فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واضح رہے کہ حیات آباد کا علاقہ قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کے سنگم پر واقع ہے، اور یہ ایک پوش علاقہ سمجھا جاتا ہے، سید علی رضا زیدی نیشنل بنک کینٹ برانچ کے کمپیوٹر سیکشن میں ملازمت کرتے تھے، شہید کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد حیات آباد فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔ یار رہے کہ پشاور میں کافی عرصہ سے اہل تشیع افرد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، اور حکومت اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کرپائی۔ پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے اسماعیل درویش گروپ کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں، تاہم پولیس اس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔