پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم نے ایم فل میں کامیابی حاصل کرلی

انہوں نے یونیورسٹی آف بلتستان سے ایچ او ڈی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صابر علی وزیری کی سپروائزری میں ایم فل کی تھیسز جامع انداز میں مرتب کیا تھا جس کا دفاع کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا

شیعہ نیوز: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے ایم فل کی تھیسز کا دفاع کامیابی اور امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کرلیا.

گلگت بلتستان کے سیاسی افق پر نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی اور مقبول نوجوان سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیقی و تعلیمی میدان میں بھی بڑے معرکے سرکرنے کا سہرا بھی سج رہا ہے.

تحقیقی میدان میں گزشتہ ماہ میں انکا ریسرچ آرٹیکل بین الاقوامی مستند جریدے میں ڈبلیو کٹیگری میں شائع ہوگیا تھا۔

ڈبلیو کٹیگری میں ریسرچ پیپر شائع ہونا تحقیقی دنیا کا اعزاز ہوتا ہے۔ مستند اور معیاری ترین ریسرچ کو ہی اس کٹیگری میں جگہ ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس رجسٹریشن بل مخالف تکفیری مدرسہ کے قاریوں کی 14 کمسن بچوں سے زیادتی

انہوں نے یونیورسٹی آف بلتستان سے ایچ او ڈی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صابر علی وزیری کی سپروائزری میں ایم فل کی تھیسز جامع انداز میں مرتب کیا تھا جس کا دفاع کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ سیاسی سرگرمیوں اور مصروفیات کے ساتھ ایم فل کی تکمیل انکی بے پناہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ یہ کامیابی پورے حلقے کی کامیابی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button