سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کو معاویہ قرار دے دیا
شیعہ نیوز (منصورہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کل جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی، اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کسی مرکزی رہنماء نے 38 سال بعد منصورہ کا رخ کیا ہے، جبکہ جناب آصف علی رزداری صاحب نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کی سوچ ایک ہی ہے، پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اس موقع پر صدر زرداری نے ملک کی بساط پر قابض حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ دھرنے والے بغض معاویہ میں دھرنا دے رہے ہیں ناکہ حب علی میں۔ زرداری صاحب نے ناجانے کس کو معاویہ قرار دیا اور کس کو علی ؑ لیکن حقائق کے مطابق پاکستانی عوام نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہیں، لہذا ہماری سمجھ بوجھ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے نزدیک نواز شریف ہی معاویہ ابن ابوسفیان ہیں۔ اب حقیقت کیا ہے یہ تو زرداری صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔